افغانستان کی صورتحال جنگجوؤں کیلئے سازگار بن گئی،سعودی عرب

 

سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کا شکار بننے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا،افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے۔ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کیلuے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔