امریکہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا ،ایرانی اسپیکر
بحری ناکہ بندی، لبنان میں اسرائیلی ’جنگی جرائم‘ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ثبوت ہیں، قالیباف
June 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا۔
انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور اس کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ سب کچھ اپنے انجام تک پہنچے گا۔