حسن جعفرقصیرایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے، فائل فوٹو
حسن جعفرقصیرایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے، فائل فوٹو

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کا دعویٰ جھوٹ قرار دیدیا

بیروت: حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہونے کے اسرائیلی افواج کے دعوے کو مسترد کردیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عفیف نے بتایا کہ تمام صہیونی دعوے کہ قابض اسرائیلی افواج لبنان میں داخل ہوگئی ہیں، مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

محمد عفیف نے مزید کہا کہ ابھی تک جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان دوبدو جھڑپیں نہیں ہوئیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لبنان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش یا ہمت کرنے والی دشمن قوتوں سے ہمارے جانباز مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بری افواج ٹینکوں کے ذریعے لبنان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگئے اور وہاں محدود پیمانے پر چھاپا مار کارروائی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔