پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن،انگلینڈ کی 70 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ

راولپنڈی (اُمت نیوز) پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے تھے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔