ایران نے جنگ ختم کرنے کے حوالے سے امریکی تجاویز کا جواب اتوار کی شب پاکستان کے ذریعے امریکہ کے حوالے کیا تھا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکسر مسترد کر دیا۔
ایران نے جنگ کا ہرجانہ اور آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
امریکہ اور ایران کے درمیان دھمکیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں تیل قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
قطر اور ترکی کا مشترکہ طور پر پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعلان
دوحہ: قطر اور ترکی نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اور ترکی مشترکہ طور پر پاکستان کی اُن ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا، اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر بحری آمد و رفت کی معمول کی روانی بحال کرنا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ بیان منگل کے روز قطری وزیرِ اعظم شیخ… مزید پڑھیں
امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا
امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا۔ سینٹ کام ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجیوس فانوریوس ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا، جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہا تھا۔ متعدد ٹینکرز کو روکا گیا جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہے تھے، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ٹینکرز کو روکا، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔ امریکی افواج اب تک 65 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے جبکہ 4 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے تاکہ ایران کی… مزید پڑھیں
برطانیہ کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلیے ڈرونز، لڑاکا طیارے اور جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان
لندن:برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے کثیرالملکی دفاعی مشن میں خودکار مائن ہنٹنگ آلات، جنگی طیارے اور جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے یہ اعلان 40 سے زائد ممالک کے وزرا دفاع کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن مناسب حالات میں فعال کیا جائے گا۔اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خودمختار اور مؤثر ہوگا۔برطانیہ نے اس مشن کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ بھی مختص کی ہے جو مائن ہنٹنگ… مزید پڑھیں
چینی صدر کیساتھ ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ٹرمپ کی روانگی سے قبل گفتگو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی… مزید پڑھیں
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز کی حدود میں توسیع کا اعلان
تہران؛ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سیاسی معاون محمد اکبرزادہ نے ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد اس علاقے کو وسعت دے دی گئی ہے۔‘ اکبرزادہ نے بتایا کہ ماضی میں یہ علاقہ 20 سے 30 میل کا تھا جسے بڑھا کر اب 200 سے 300 میل یعنی تقریباً 500 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اب یہ حدود ’جاسک اور سیری کے ساحلوں سے لے کر تنبِ بزرگ جزیرے سے آگے تک ایک سٹریٹجک زون کے طور پر متعین کی گئی ہیں، یعنی آبنائے ہرمز اب ایک… مزید پڑھیں
عباس عراقچی برکس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی جائیں گے
نئی دہلی: ایران کے انڈیا میں سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ ایکس پر جاری بیان میں انڈیا میں ایرانی دفترِ خارجہ کی جانب سے عباس عراقچی کے انڈیا کے دورے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’وزیرِ خارجہ 14 اور 15 مئی یعنی جمعرات اور جمعہ کو انڈیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بیان کے مطابق اجلاس میں علاقائی استحکام،… مزید پڑھیں
ایران کیساتھ جنگ بندی نافذالعمل ، کارروائی کیلیے بھی تیار ہیں , امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی تاحال نافذ العمل ہے، ضرورت پڑنے پر وزارت جنگ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔ واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل ہمارے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شرائط پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کو تمام پہلوؤں سے جیت چکے ہیں، ایرانیوں کو ہماری جیت کا یقین ہوچکا ہے اسی لیے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کی ہامی بھری تھی۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران میں… مزید پڑھیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا۔امریکا نے ناکہ بندی کر رکھی ہے جو ایران کو رقم حاصل نہیں کرنے دیتی،ایران کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہاِس بات کا بھی یقین ہے ایران جوہری ہتھیاروں کے لئے کوششیں ترک کر دے گا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ وہ اسے استعمال کریں گے۔ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کر لیں گے، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے… مزید پڑھیں
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمات کا تجربہ کرلیا
ماسکو: روس نے سرمات میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ روسی صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس سرمات میزائل کی تعیناتی اس سال کے آخر میں کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ سرمات میزائل کی رینج 35000 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے، پوزیڈن اور بیورویسٹک کے نظام پر کام آخری مراحل میں ہے۔ مزید پڑھیں
ایران سے مبینہ دراندازی: کویت کا ایرانی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج
کویت سٹی: کویت نے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مسلح ارکان کی مبینہ دراندازی پر ایرانی سفیر محمد توتونجی کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے سخت احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ کویتی نائب وزیر خارجہ حمد سلیمان المشعان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویت نے اس واقعے کو “معاندانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیاں فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرے۔ نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ دراندازی بین الاقوامی… مزید پڑھیں
پاسدارانِ انقلاب کی بڑی کارروائی: اسرائیل سے وابستہ اسلحہ اسمگلنگ کے 5 نیٹ ورک تباہ
تہران: ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے انٹیلی جنس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرگرم، اسرائیل سے وابستہ اسلحہ اسمگلنگ کے پانچ منظم نیٹ ورکس کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کامیابی طویل مدتی انٹیلی جنس نگرانی اور ٹارگیٹڈ آپریشنز کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ آپریشن کے دوران 20 عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق ان نیٹ ورکس سے تھا جو دہشت گرد گروہوں اور غیر… مزید پڑھیں
65 بحری تجارتی جہازوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا، امریکی سینٹ کام
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں 65 تجارتی جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کیا، جبکہ 4 دیگر جہازوں کو غیر فعال بنا دیا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی بنیادی ترجیحات تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستوں کو یقینی بنانا اور ایران کی ناکہ بندی کرنا ہیں۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی تجارت… مزید پڑھیں
ایران آبنائے ہرمز کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہ کرے ، قطر کی تہران کو تنبیہ
دوحہ: قطر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا انھیں بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔ قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے منگل کے روز دوحہ میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا انھیں دباؤ میں لانے کا ذریعہ نہ بنائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دو روز قبل میرا امریکہ کا دورہ ہوا تھا جس کا بنیادی محور پاکستان کی سفارتی کوششوں… مزید پڑھیں
کویت کا پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کرنے دعویٰ
کویت سٹی: کویتی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سمندر کے راستے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ کویتی خبر رساں ادارے ’کونا‘ نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ یہ افراد سمندر راستے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب انھیں حراست میں لیا گیا۔ وزارت کے مطابق ان افراد کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران کویتی مسلح افواج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ مزید بتایا گیا کہ زیرِ حراست… مزید پڑھیں
خلیجی ممالک کو اسرائیل یا ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ، امریکی سفیر
تل ابیب: اسرائیل کے لیے نامزد امریکی سفیر مائیک ہکابی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ اب انہیں ایران اور اسرائیل کے درمیان واضح انتخاب کرنا ہوگا۔ تل ابیب یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہکابی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے حالیہ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات (UAE) کو اپنے فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ کی بیٹریاں اور عملہ فراہم کیا تاکہ ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ہکابی نے کہا کہ خلیجی ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ انہیں… مزید پڑھیں
روس کا یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ماسکو: 3 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے۔ دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے رات بھر میں 200 سے زائد ڈرون حملے کیے، جن میں سے 192 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔ یوکرین کے وزیرِ خارجہ کے مطابق کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی، لیکن ماسکو نے اس کے بجائے حملے شدید کر دیئے۔ حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی… مزید پڑھیں
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کو جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاقے کفر دونین میں ایک گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں“بہت سے پیچیدہ معاملات”رکاوٹ بن گئے
تہران کی جانب سے مسلسل یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے، تاہم کسی بھی مسلط کردہ شرائط یا دباؤ کے تحت بات چیت قبول نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل کی قیادت کرنے والے محمد باقر قالیباف نے ممکنہ فوجی تصادم کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ایران مقابلے کیلئے تیار ہے۔ حال ہی میں ایرانی فوج کے سربراہ نے بھی جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں “سرپرائزز” دینے، نئے ہتھیاروں، نئی حکمت عملی اور بیرون ملک نئے محاذوں کا ذکر… مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ایران کی تازہ امن تجویز کو’ردی کا ٹکرا‘ قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی “انتہائی کمزور” ہے اور انہوں نے تہران کی تازہ امن تجویز کو “ردی کا ٹکڑا” قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کی پیشکش کو مکمل طور پر نہیں پڑھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنا وقت ایسی چیز پڑھنے میں ضائع نہیں کریں گے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں ایران کیخلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور کیا جائےگا۔ امریکی میڈیا… مزید پڑھیں
ایران امریکہ جنگ بندی توڑنے کیلئے امارات نے خفیہ حملے کیے
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خفیہ طور پر ایران پر حملے کر رہا ہے اور اپریل میں ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکہ جنگ بندی ہوچکی تھی۔ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا تھا تاہم پاکستان کی درخواست پر مذاکرات میں شرکت کی جو کامیاب نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے بعد امارات کو اس جنگ میں ایک فعال فریق کے طور پر دیکھا جا رہا… مزید پڑھیں
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خفیہ طور پر ایران پر حملے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اپریل میں ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کیں، جس کے بعد خلیجی ریاست کو اس جنگ میں ایک فعال فریق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایران مبینہ طور پر اسے اپنے بڑے اہداف میں شمار کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز کی صورتحال پر امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اہم مذاکرات
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جن میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔ یہ بات چیت ایک ایسے دفاعی اجلاس سے قبل ہوئی ہے جس میں 40 ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوں گے، اور اس اجلاس کا مقصد اس اہم بحری گزرگاہ میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے منصوبے تیار کرنا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے ان مذاکرات کے ساتھ ہی برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی اور ان کی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین ووتریں آج ایک… مزید پڑھیں
ایران مذاکرات تعطل کا شکار۔ ٹرمپ فوجی آپشن پر غور کرنے لگے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر مزید برہم ہو رہے ہیں، جس کے بعد بعض مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے آپشن پر پہلے سے زیادہ سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ناراضگی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش اور ایران میں اندرونی قیادت کے اختلافات ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے… مزید پڑھیں
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سات افراد اور چار اداروں پر نئی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کیونکہ تہران پر اپنے عوام کے ساتھ “مسلسل ظالمانہ رویے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے” کے الزامات ہیں۔ پینی وونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی “حکومت نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور پرامن مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جن افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں اعلیٰ حکام اور وہ ادارے شامل ہیں جو خواتین اور… مزید پڑھیں
ایران یورینیم افزودگی پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا
ایران کے ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ’ضروری تیاریاں‘ مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعوِی کیا تھا کہ ’ایران نے مجھ سے کہا… مزید پڑھیں
ٹرمپ کا ایران پر جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکہ کو افزودہ یورینیم کا ذخیرہ نکالنے کی اجازت دینے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام لگایا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانھوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایران ’کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ دوسری جانب ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ایران کی تجویز میں افزودہ جوہری مواد باہر لے جانے کو قبول کرنے جیسی کوئی بات شامل نہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا تھا… مزید پڑھیں
ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں قالیباف کا کہنا تھا کہ ’ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔ ’ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، انھیں دیکھ کر حیرت ہو گی۔ ایکس پر جاری ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ… مزید پڑھیں
جب جنگ مسلط کی جائے گی تو بھرپور جواب دیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب بھی ایران پر جنگ مسلط کی جائے گی، وہ بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گا، جبکہ سفارت کاری کے مواقع میسر آئے تو انہیں بھی استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کے اپنے اصول ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ایران کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے عوام کے مفادات کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔ مزید پڑھیں
تین آئل ٹینکرز ٹریکر بند کرکے آبنائے ہرمز سے گزر گئے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل لے جانے والے تین بڑے آئل ٹینکرز اپنے ٹریکنگ سسٹمز بند کرکے آبنائے ہرمز سے گزر گئے تاکہ ممکنہ ایرانی حملوں سے بچا جا سکے۔ شپنگ ڈیٹا فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق دو بڑے جہاز، “اگیوس فانوریوس ون” اور “کیارا ایم”، اتوار کے روز آبنائے ہرمز عبور کر گئے، جن میں ہر ایک تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لے جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق “اگیوس فانوریوس ون” ویتنام کی جانب روانہ ہے جبکہ “کیارا ایم” کی منزل واضح نہیں ہوسکی۔ بتایا گیا ہے کہ اگیوس فانوریوس اس سے… مزید پڑھیں
ایران نے پاکستان آنے والے قطری ایل این جی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کی اجازت دیدی
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پاکستان انے والے قطری ایل این جی ٹینکرز کو ابنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ایک محدود تعداد میں ٹینکرز گزارنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اتوار کو قطر سے ایک پاکستانی ایل این کی ٹینکر پاکستان پہنچا تھا۔ جنگ کے بعد یہ پہلا ایل این جی ٹینکر تھا جو قطر سے نکلا اور آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ مزید پڑھیں
مذاکرات قومی حقوق کے تحفظ کیلئے ہیں، جھکنے کیلئے نہیں۔ صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، کسی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے سامنے جھکنا ایران کی تاریخ نہیں اور سفارتی کوششوں کا واحد مقصد ایرانی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ایرانی بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی جاری ہے جو واضح طور پر معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے اردگرد جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی خطے میں کشیدگی… مزید پڑھیں
ایران جنگ کے اثرات: توانائی بحران شدت اختیار کر گیا
ایران کے خلاف جاری جنگ کے اثرات ایشیائی معیشتوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں توانائی بحران نے مختلف ممالک کی حکومتوں کو سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہیں ورک فرام ہوم کی پالیسی دوبارہ اپنائی جا رہی ہے تو کہیں ایندھن کی راشننگ اور بجلی کی بندش جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بعض ممالک نے سبسڈیز دوبارہ متعارف کرائی ہیں جبکہ کچھ نے برآمدات پر پابندیاں بھی لگا دی ہیں۔ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں… مزید پڑھیں
لبنان سرحد کے قریب جھڑپ میں اسرائیلی فوجی مارا گیا
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت الیگزینڈر گلووانیوف کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 47 سال تھی اور وہ فوج میں گاڑی چلانے کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز سرحدی علاقے میں جاری لڑائی کے دوران مارے گئے۔
آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت تسلیم کرنے۔معاوضے کا مطالبہ بھی شامل
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز کے جواب میں تہران نے آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت تسلیم کرنے اور جنگ سے پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ نے پیر کی صبح رپورٹ کیا کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے منجمد اثاثوں کی بحالی اور پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب کو ’بالکل نا قابل قبول‘ قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں۔ مزید پڑھیں
ٹرمپ کی ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز پر ایران کے ردِ عمل کو ’مکمل طور پر نا قابلِ قبول‘ قرار دیے جانے کے بعد ایشیا میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے امریکہ کو اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوایا تھا۔ امریکی صدر کی جانب سے ایرانی جواب مسترد کیے جانے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 105.20 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت چار… مزید پڑھیں
کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بڑی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہے ایرانی سفیر
چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ (ایران اور امریکہ میں) کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے لازم ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کی ضمانت کے ساتھ ہو اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں عبدالرضا رحمانی فضلی نے لکھا کہ ’چین اور روس دو بڑی اور با اثر طاقتیں ہیں، اور ایران اور خلیجِ فارس کے خطے کے دیگر ممالک کے لیے چین کی جو حیثیت ہے، اس کے پیشِ نظر بیجنگ کسی بھی معاہدے کے ضامن کے طور پر… مزید پڑھیں
ایران سے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔افزودہ یورینیم ہٹانا ہوگا۔ نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ ایران کے افزودگی مراکز ختم کرنا اور افزودہ یورینیم ہٹانا ابھی باقی ہے۔ ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ اور جوہری صلاحیت اب بھی اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں، اس لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کیلئے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے… مزید پڑھیں
ایران کے فیصلے ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں ہوتے۔تہران کا سخت جواب
ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ذرائع کے مطابق ایران میں فیصلے اور منصوبہ بندی امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے نہیں کی جاتی، جبکہ ٹرمپ اگر ایرانی مؤقف سے مطمئن نہیں تو اسے تہران اپنے حق میں بہتر سمجھتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب انہیں بالکل پسند نہیں آیا اور… مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب کو مسترد کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے مختصر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کے نام نہاد ’نمائندوں‘ کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی پیشکش پر ایران کی جانب سے دیے گئے جواب کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ جواب پاکستان کے ذریعے بھیجا گیا تھا جو اس تنازع میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی… مزید پڑھیں
امریکی ناکہ بندی سخت۔ ایران سے منسلک 61 تجارتی جہاز واپس
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے گرد جاری بحری ناکا بندی کے دوران اب تک ایران آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے 61 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا، جبکہ خطے میں 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز تعینات ہیں جو ناکا بندی پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور بحری سرگرمیوں میں مزید سختی کا امکان بھی… مزید پڑھیں
ایران کے فضائی دفاعی نظام نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ دشمن ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ملکی فضائی حدود کے قریب مشکوک نقل و حرکت کر رہا تھا جس پر دفاعی نظام فوری طور پر فعال کیا گیا۔ حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں نگرانی مزید سخت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، جہاں خان یونس میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ غزہ پولیس سروس نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ خان یونس کے مغرب میں واقع الامل علاقے پر ہونے والے فضائی حملے میں لیفٹیننٹ کرنل وسام فائز عبدالہادی اور سارجنٹ فادی عبدال معطیٰ ہیکل جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری، شدید فائرنگ اور ڈرونز کی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ یہ… مزید پڑھیں
جنوبی لبنان میں مشتبہ فضائی ہدف تباہ کرنے کا اسرائیلی دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کے زیرِ آپریشن علاقے میں ایک “مشتبہ فضائی ہدف” کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتبہ فضائی شے کی نشاندہی کے بعد اسے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے کے دوران کسی قسم کا الرٹ یا سائرن فعال نہیں کیا گیا۔
خلیج میں بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال مشرق میں تقریباً 23 بحری میل کے فاصلے پر ایک بحری حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بلک کیریئر جہاز نے بتایا کہ اسے “نامعلوم پروجیکٹائل” سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں لگنے والی چھوٹی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ماحولیات پر کوئی اثر پڑا ہے۔ مزید پڑھیں
امریکہ کی نئی جنگ بندی تجویز: ایران پر یورینیم افزودگی روکنے سمیت سخت شرائط شامل
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے رواں ہفتے ایران کو 14 نکات پر مشتمل ایک دستاویز ارسال کی ہے جس میں جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ ان تجاویز کے تحت ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے پر رضامند ہو اور کم از کم 12 سال تک یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روک دے۔ معاہدے کے مطابق ایران کو تقریباً 440 کلوگرام (970 پاؤنڈ) یورینیم کا ذخیرہ بھی حوالے کرنا ہوگا، جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے۔ اس کے بدلے میں امریکہ بتدریج ایران پر عائد… مزید پڑھیں
فٹبال ٹیم کے ساتھ آنے والے تمام کھلاڑیوں۔ عہدیداروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایران
ایران نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاہم ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں اس نے فیفا اور ٹورنامنٹ کے میزبانوں سے متعدد ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے فیفا کے سامنے 10 شرائط رکھی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 11 جون کو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہو رہا ہے۔ سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں شامل مطالبات میں اس بات کی ضمانت بھی… مزید پڑھیں
ایران کے خارگ جزیرے کے قریب ممکنہ تیل کا رساؤ جاری
سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز کارگ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک بڑے ممکنہ تیل کے رساؤ کی نشاندہی ہوئی ہے، جو دسیوں مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا دیکھا گیا۔ یہ رساؤ ایران کے مغربی ساحل کے قریب ظاہر ہوا، اور تصاویر میں اسے سرمئی اور سفید رنگ کے دھبے کی صورت میں دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر تیل پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ علاقہ ایران کے تیل برآمدی نظام کا مرکزی حصہ ہے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، لیکن ماحولیاتی مبصرین کا… مزید پڑھیں
ایرانی پولیس کا اب تک 185 میزائل ناکارہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی پولیس (فرجا) کے ترجمان سعید منتظرالمہدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایرانی پولیس نے مختلف نوعیت کے 185 میزائل ناکارہ بنائے ہیں۔ منتظرالمہدی نے بتایا کہ شہروں اور دیہات میں زیرِ زمین یا نہ پھٹنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران فرجا فورسز نے ایم کے 84 میزائلوں کے علاوہ ٹوما ہاک، کروز اور سپائک میزائلوں کی مختلف اقسام اور ہرمیز ڈرونز کو ناکارہ بنانے اور محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ مزید پڑھیں
روس ایران کا افزودہ یورینیم منتقل اور محفوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔پیوٹن
روسی صدر ولادمیر نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو منتقل کرنے اور محفوظ رکھنے کیلئے تیار ہے۔ ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس نے 2015 میں بھی ایران سے افزودہ یورینیم منتقل کیا تھا اور اب “اس تجربے کو دوبارہ دہرانے” کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنازع میں شامل تمام فریق ابتدائی طور پر یورینیم ایران سے باہر منتقل کرنے پر متفق تھے، تاہم بعد میں امریکا نے اپنا مؤقف سخت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورینیم صرف امریکی سرزمین پر منتقل کیا جائے، جس… مزید پڑھیں
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 39 افراد شہید ہوئے۔ وزارت صحت
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق شدید اسرائیلی حملوں کے ایک اور دن میں 39 افراد شید ہو گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق جنوبی قصبے سکسکیہ میں اسرائیلی حملے میں کم از کم سات افراد شہد ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ وہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو نشانہ بنا رہی ہے اور وہ ’غیر متعلقہ شہریوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سے آگاہ‘ ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ نبطیہ میں ایک موٹرسائیکل پر اسرائیلی حملے میں ’ایک شامی شہری اور اس کی… مزید پڑھیں
خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران دھمکی
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو فوری طور پر ہدف بنایا جائے گا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے میزائل اور ڈرون مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات اور دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران… مزید پڑھیں
خلیج میں ہزاروں سمندری کارکن پھنس کر ذہنی دباؤ کا شکار۔فلاحی اداروں کا انتباہ
متعدد بحری فلاحی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی خطے میں دو ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے ہزاروں سمندری کارکن شدید تنہائی، خوف اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ خطے میں جاری جنگی صورتحال ہے۔ کپتانوں، باورچیوں، انجینئرز اور دیگر افسران سمیت بحری عملہ نہ صرف مختلف مقامات پر محصور ہو کر رہ گیا ہے بلکہ بعض صورتوں میں وہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی براہِ راست زد میں بھی آ چکے ہیں۔ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق اب تک کم از کم 11 سمندری کارکن… مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے متعدد دیہات خالی کرنے کا حکم
آسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں کے رہائشیوں کو حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے پیشِ نظر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان آویخائے ادرعی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث اسرائیلی فوج اس کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہے۔ انھوں نے رہائشیوں کو دیہاتوں اور قصبوں سے کم از کم ایک ہزار میٹر دور جانے کا کہا ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی جاری ہے۔ بیروت اور جنوبی لبنان… مزید پڑھیں
ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے موجودہ بحران کے حل کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پیش کی ہے۔ پہلے مرحلے میں ایران نے 30 روز کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔ “تمام محاذوں” سے مراد لبنان میں حزب اللہ بھی ہے۔ یہ معاملہ امریکہ کے لیے مشکل تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حزب اللہ کے مستقبل کا فیصلہ ایران نہیں کر سکتا۔ تاہم ایران اس بات پر زور دے رہا ہے کہ خطے میں اس… مزید پڑھیں
روس اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ۔آبنائے ہرمز پر بات چیت
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق گفتگو کا مرکز آبنائے ہرمز کی صورتحال رہی، جس پر اقوام متحدہ میں جاری مشاورت بھی زیر بحث آئی۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی کوششوں کی حمایت… مزید پڑھیں
ایران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے۔حتمی فیصلے کا اعلان بعد میں ہوگا۔ اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے اور جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ان کے مطابق ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم کسی بھی حتمی فیصلے… مزید پڑھیں
ایران پر ہتھیاروں کے حصول میں مدد کا الزام، 10 افراد و کمپنیوں پر پابندیاں عائد
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں میں مدد کے الزام کے تحت 10 افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان میں چین اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے افراد اور ادارے بھی شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے ڈرون پروگرام، خصوصاً سیڈ ڈرونز کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مواد اور دیگر معاون سامان فراہم کرنے میں مدد کی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ایران کے عسکری نیٹ ورک اور ہتھیاروں کی تیاری کے نظام کو… مزید پڑھیں
قطری وزیرِ اعظم کی جے ڈی وینس سے ملاقات، ایران تنازع حل کے لیے بات چیت پر زور
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آلثانی نے جمعے کے روز واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی میں کمی، خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ثالثی کی ان کوششوں پر بھی بات ہوئی۔ بیان… مزید پڑھیں
ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل اخراج،سیٹلائٹ تصاویر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ کے ساحل کے قریب تیل کے اخراج کے آثار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جزیرہ خارگ کے اطراف سمندر میں بڑی مقدار میں تیل پھیلتا دکھائی دے رہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اخراج کی اصل وجہ کیا ہے۔ تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے ادارے آربٹل ای او ایس کے مطابق پھیلا ہوا تیل تقریباً 52 مربع کلومیٹر کے علاقے تک پھیل چکا ہے اور اس کا رخ سعودی عرب… مزید پڑھیں
امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد منتقل ہونے کا امکان
امریکی اخبار وال اسٹریٹ ضنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ثالثی کردار ادا کرنے والی شخصیات اور ممالک کے تعاون سے ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کر رہے ہیں۔ اس دستاویز میں ایک ماہ پر محیط مذاکراتی فریم ورک شامل ہوگا، جس کا مقصد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے خاتمے کی راہ نکالنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں ایران کے… مزید پڑھیں
ٹرمپ کا ایران کو انتباہ۔ جنگ بندی پر جواب آج متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کی جانب سے جلد جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملات آگے نہ بڑھے تو امریکا دوبارہ “پروجیکٹ فریڈم” طرز کے محدود آپریشن کی جانب جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پروجیکٹ فریڈم اچھا آپشن ہے، تاہم اس کے علاوہ بھی کئی طریقے موجود ہیں۔” امریکی صدر نے مزید کہا کہ ممکنہ نئی کارروائی “پروجیکٹ فریڈم پلس” کے نام سے ہوسکتی ہے، جس میں مزید اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیر… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمزمیں دوبارہ جھڑپوں کے بعدڈالر کمزور، تیل معمولی مہنگا
آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ جھڑپوں کے بعد ڈالر کی قدر مزید کمزور ہوگئی اور تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق،ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کی کارکردگی کا بڑی عالمی کرنسیوں سے موازنہ کرتا ہے، کے مطابق صفراعشاریہ 14فیصد کمی کے ساتھ ڈالر کی قدر98اعشاریہ 195پوائنٹس پر آ گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کا واحد حل جنگ اور بحری ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہے۔ ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی طرف سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کے جواب میں کہا کہ آبنائے ہرمز کا واحد ممکنہ حل جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا، بحری ناکہ بندی اٹھانا اور معمول کی بحری نقل و حمل کو بحال کرنا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انھوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو ایک بیان میں مزید کہا کہ ’امریکہ کے اقدامات واضح طور پر اس کے بیان کردہ مقاصد سے متصادم… مزید پڑھیں
اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی سول ڈیفنس اہلکار جاں بحق
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں لبنانی سول ڈیفنس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ “رشایا الفخار مرکز سے تعلق رکھنے والا سول ڈیفنس اہلکار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگیا، جسے رشایا-کفرشوبا روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔
قشم اوربندر عباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا۔ہماری کارروائی دفاعی تھی۔امریکہ
امریکی فوجی حکام نے این بی سی نیٹ ورک کو بتایا کہ انھوں نے قشم اور بندر عباس میں دو مقامات کو نشانہ بنایا لیکن یہ ایک دفاعی کارروائی تھی اور اس کا مطلب ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنا نہیں ہے۔ این بی سی نیوز نے ایک ہنگامی رپورٹ میں پینٹاگون کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی جہازوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کارروائی کی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کارروائی صرف اس وقت کی جب امریکی افواج نے اس کے ایک ٹینکر کو قبضے میں… مزید پڑھیں
کویت۔ سعودی عرب نے امریکہ کو اڈوں کے استعمال کی پھر اجازت دے دی۔امریکی اخبار
امریکی اخبار کے مطابق کویت اور سعودی عرب نے امریکہ کو اڈوں کے استعمال کی پھر اجازت دے دی ہے۔ دو روز قبل امریکی ٹی وی این بی سی نیوز نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکہ کو اپنے یہاں موجود فوجی اڈوں اور اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور اسی وجہ سے ٹرمپ آبنائے ہرمز آپریشن پر یوٹرن لینے پر مجبور ہوئے۔ اب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور سعودی عرب نے امریکہ کو اڈے استعمال کرنے کی پھر اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد… مزید پڑھیں
ایران امریکہ بحری جھڑپ کے فوراً بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد جمعہ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں، جن میں میزائل، ڈرونز اور چھوٹی کشتیاں شامل تھیں، کو ناکام بنایا، اور جب اس کے بحری جہاز خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے راستے نکل رہے تھے تو جوابی کارروائیاں بھی کیں۔ ایران نے امریکہ پر پہلے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ ان جھڑپوں کے بعد عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں… مزید پڑھیں
جوہری پروگرام پر بات نہیں کریں گے۔ ایران کا دو ٹوک اعلان
ایرنی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہی رہے گی، آبنائے ہرمز ایران کے ہاتھ سے نکلی تو دشمن اسے ایران کے خلاف استعمال کرے گا۔ محسن رضائی نے کہا کہ خطے کی سلامتی کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہئے، غیر ملکی افواج چاہے امریکی ہوں یا یورپی، خطے سے نکل جائیں۔ مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز میں امریکہ ایران جھڑپوں کے بعد صورتحال معمول پر آنے لگی
ایران کے سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق امریکا اور ایرانی بحریہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی جزائر اور ساحلی شہروں میں صورتحال اب معمول پر آ گئی ہے۔
بندر عباس میں ’امریکی حملہ‘۔ جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ایرانی میڈیا
ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایک ایرانی رپورٹر کا کہنا ہے کہ بندر عباس میں امریکی حملوں کے بعد کسی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ’نظام زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔
ایران کا امریکہ پر تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے۔جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری ایران کی فوج کے ترجمان سے منسوب ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے بالمقابل آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایک اور جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے… مزید پڑھیں
پاکستان کو امریکہ، ایران حتمی مذاکرات کا بھی میزبان ہونے کی توقع
پاکستان نےکہا ہے کہ توقع ہے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلدہو جائے گا، البتہ اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق اسلام آباد ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی مقام پر طے پانے والے تصفیے کا خیر مقدم کرے گا۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر یہ معاہدہ پاکستان میں طے پایا تو ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہو گا۔تاہم طاہر اندرابی نے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔
پاکستانی حکومت کے ذرائع نے قبل ازیں ترک خبر ایجنسی کو بتایا تھا کہ وہ امریکہ اور ایران میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی توقع رکھتے ہیں، جو اگلے ہفتے ہو سکتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم کی جا سکے۔ذرائع نے مزید کہا کہ اسلام آباد توقع رکھتا ہے کہ امریکہ اور ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے پہلے ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جو اگلے ہفتے کے آخر میں ہوگا۔
جوہری معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،آبنائے ہرمز پرہماراکنٹرول ضروری،ایرانی مشیر
پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاملے پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گااور آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران ہی کے پاس رہنا چاہیے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق محسن رضائی نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز کا کنٹرول اور انتظام ایران کے ہاتھ سے نکل گیا تو دشمن ایک بار پھر اسے ایران کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمزکے لیے ایرانی ماڈل اس بات پر زور دیتا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی کا بندوبست متعلقہ ملکوں کو ہی کرناچاہیے، غیر ملکی افواج، چاہے وہ امریکی ہوں یا یورپی، کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔دریں اثنا،برطانوی بحریہ کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت تک آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول آسانی سے نہیں چھوڑے گا جب تک دیگر اہم معاملات پر اتفاق نہ ہو جائے۔ایڈمرل لارڈ ایلن ویسٹ کے مطابق اس اہم گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا انحصار تہران پر ہوگا اور اس بات پر کہ مذاکرات میں پیش کی جانے والی شرائط سے ایران کس حد تک مطمئن ہے۔
حضرت عیسیٰؑ کے بعد حضرت مریم کے مجسمے کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں بے حرمتی
لبنان کے مسیحی اکثریتی قصبے ڈیبل سے ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک اسرائیلی فوجی حضرت مریمؑ کے مجسمے کی بے حرمتی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ وہی مقام ہے جہاں اس سے قبل ایک اسرائیلی فوجی نے ہتھوڑے کی مدد سے حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کو توڑ دیا تھا، جس پر دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی تصویر کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے رویے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ مختلف حلقوں نے مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی جہاز پر دھماکے اور آگ میں ملوث ہونے کی تہران کی ’دوٹوک‘ تردید
ایران نے اس ہفتے کے آغاز میں آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک جہاز پر ہونے والے دھماکے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔
سیول میں ایرانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا،
“ایران اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے جنوبی کوریائی جہاز کو نقصان پہنچنے کے واقعے میں ملوث ہونے سے متعلق تمام الزامات کو سختی سے مسترد اور دوٹوک انداز میں رد کرتا ہے۔”
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا تھا کہ جنوبی کوریا کے زیر انتظام جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین اُس وقت ہی کیا جا سکے گا جب جہاز کو بندرگاہ تک پہنچایا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک مال بردار جہاز پر فائرنگ کی۔
ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے باعث ایران اب آبنائے ہرمز کو اپنی “دفاعی جغرافیہ” کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ “دشمن قوتوں اور ان کے اتحادیوں” کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ میں سیکیورٹی پروٹوکول تبدیل ہو چکے ہیں۔
ایران جنگ بندی کی امید کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ ماہرین نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کو اب بھی بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے فیوچر معاہدے جمعرات کی ابتدائی ٹریڈنگ میں تقریباً ایک ڈالر اضافے کے بعد 95.88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز قیمت ایک موقع پر 96.33 ڈالر فی بیرل کی سطح تک بھی گئی۔
یہ اضافہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران ابتدائی امن معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
رسک انٹیلی جنس کمپنی ویریسک میپل کرافٹ کے توانائی و وسائل شعبے کے سربراہ کاہو یو نے رائٹرز سے گفتگو میں خبردار کیا کہ جب تک آبنائے ہرمز میں حملوں کا خطرہ واضح طور پر کم نہیں ہوتا، تیل کی قیمتیں اور شپنگ سرگرمیاں معمول پر واپس نہیں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی رابطے جاری رہنے کے باوجود توانائی کی عالمی منڈی فوری طور پر بحران سے پہلے والی صورتحال میں واپس جاتی دکھائی نہیں دیتی۔
کاہو یو کے مطابق ایران اور چین کے درمیان سفارتی کوششوں کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے، تاہم اصل توجہ اس بات پر رہے گی کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلتی ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں تیل بردار جہازوں کی حقیقی آمدورفت اور توانائی کی ترسیل اس بات کا اصل پیمانہ ہوگی کہ آیا بیجنگ تہران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خطے میں دیرپا استحکام لا سکتا ہے یا نہیں۔
ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع کے حل کیلئے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جماعت کے حامیوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “جو کچھ ہو رہا ہے، ہم ایک بہت اہم وجہ کی خاطر کر رہے ہیں، ہم انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ امریکا جو اقدامات کر رہا ہے وہ درست ہیں، اور ان کے بقول یہ جنگ “جلد ختم ہو جائے گی۔”