ایران نے پاکستان آنے والے قطری ایل این جی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کی اجازت دیدی
پہلا ایل این جی ٹینکر تھاجو قطر سے نکلا اور آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب
May 11, 2026 · بام دنیا
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پاکستان انے والے قطری ایل این جی ٹینکرز کو ابنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ایک محدود تعداد میں ٹینکرز گزارنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اتوار کو قطر سے ایک پاکستانی ایل این کی ٹینکر پاکستان پہنچا تھا۔ جنگ کے بعد یہ پہلا ایل این جی ٹینکر تھا جو قطر سے نکلا اور آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔