65 بحری تجارتی جہازوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا، امریکی سینٹ کام

آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی بنیادی ترجیحات تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستوں کو یقینی بنانا اور ایران کی ناکہ بندی کرنا ہیں ، ترجمان

May 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں 65 تجارتی جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کیا، جبکہ 4 دیگر جہازوں کو غیر فعال بنا دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج کی بنیادی ترجیحات تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستوں کو یقینی بنانا اور ایران کی ناکہ بندی کرنا ہیں۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی تجارت اور تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔