پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز کی حدود میں توسیع کا اعلان
ماضی میں یہ علاقہ 20 سے 30 میل کا تھا جسے بڑھا کر اب 200 سے 300 میل یعنی تقریباً 500 کلومیٹر کر دیا گیا ہے ، اکبر زادہ
فائل فوٹو
تہران؛ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سیاسی معاون محمد اکبرزادہ نے ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد اس علاقے کو وسعت دے دی گئی ہے۔‘
اکبرزادہ نے بتایا کہ ماضی میں یہ علاقہ 20 سے 30 میل کا تھا جسے بڑھا کر اب 200 سے 300 میل یعنی تقریباً 500 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق اب یہ حدود ’جاسک اور سیری کے ساحلوں سے لے کر تنبِ بزرگ جزیرے سے آگے تک ایک سٹریٹجک زون کے طور پر متعین کی گئی ہیں، یعنی آبنائے ہرمز اب ایک بڑے آپریشنل علاقے میں تبدیل ہو چکی ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ایک حالیہ واقعے میں ایک امریکی جنگی جہاز اس علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی مسلح افواج نے قریب سے نگرانی کی۔‘ ان کے بقول ’اشتعال انگیز رویے کے بعد ایرانی بحریہ نے وارننگ فائر کیے، جس کے نتیجے میں مذکورہ جہاز نے فوری طور پر اپنی سمت تبدیل کر لی۔
