ایران یورینیم افزودگی پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا
جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ’ضروری تیاریاں‘ مکمل کر لی گئی ہیں
May 12, 2026 · بام دنیا
ایران کے ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ’ضروری تیاریاں‘ مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعوِی کیا تھا کہ ’ایران نے مجھ سے کہا کہ وہ ہمیں جوہری گرد دینا چاہتے ہیں، لیکن اسے خود جا کر نکالنا پڑے گا۔