ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ باقر قالیباف

دنیا بھی سمجھ چکی کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں

May 12, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں قالیباف کا کہنا تھا کہ ’ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔

’ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، انھیں دیکھ کر حیرت ہو گی۔

ایکس پر جاری ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے بھیجے گئے 14 نکاتی مسودے میں بیان کردہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ موجود نہیں۔

’اس کے علاوہ کوئی بھی طریقۂ کار مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہو گا؛ ناکامیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تجاویز پر تہران کے جواب کو کچرے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اس وقت ’لائف سپورٹ‘ پر ہے۔