جوہری مذاکرات میں رکاوٹیں، ٹرمپ کا سخت مؤقف سامنے آگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر مزید برہم ہو رہے ہیں، جس کے بعد بعض مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے آپشن پر پہلے سے زیادہ سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ناراضگی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش اور ایران میں اندرونی قیادت کے اختلافات ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے خیال میں ایران کے اندرونی اختلافات حکومت کو ایسے اہم فیصلے کرنے سے روک رہے ہیں جن کی بنیاد پر جوہری مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔