ایران امریکہ بحری جھڑپ کے فوراً بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی
ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد جمعہ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں، جن میں میزائل، ڈرونز اور چھوٹی کشتیاں شامل تھیں، کو ناکام بنایا، اور جب اس کے بحری جہاز خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے راستے نکل رہے تھے تو جوابی کارروائیاں بھی کیں۔ ایران نے امریکہ پر پہلے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔
ان جھڑپوں کے بعد عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت 2.1 فیصد بڑھ کر 96.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔