امریکی ناکہ بندی سخت۔ ایران سے منسلک 61 تجارتی جہاز واپس

خلیجی پانیوں میں ایران پر دباؤ بڑھا دیا گیا ہے۔سینٹ کام کا دعویٰ

May 11, 2026 · بام دنیا

 امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے گرد جاری بحری ناکا بندی کے دوران اب تک ایران آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے 61 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا، جبکہ خطے میں 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز تعینات ہیں جو ناکا بندی پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور بحری سرگرمیوں میں مزید سختی کا امکان بھی موجود ہے۔