ایران کیساتھ جنگ بندی نافذالعمل ، کارروائی کیلیے بھی تیار ہیں , امریکی وزیر جنگ
ایرانیوں کو ہماری جیت کا یقین ہوچکا ہے اسی لیے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کی ہامی بھری تھی، پیٹ ہیگسیتھ
May 12, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا
واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی تاحال نافذ العمل ہے، ضرورت پڑنے پر وزارت جنگ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔
واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل ہمارے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شرائط پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کو تمام پہلوؤں سے جیت چکے ہیں، ایرانیوں کو ہماری جیت کا یقین ہوچکا ہے اسی لیے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کی ہامی بھری تھی۔
پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران میں تمام مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے پاس وافر ہتھیار موجود ہے۔