ٹرمپ کا ایران پر جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام
ایران ’کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے، جبکہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا “آرمڈا” (بحری بیڑا) وینزویلا آپریشن سے بھی بڑا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکہ کو افزودہ یورینیم کا ذخیرہ نکالنے کی اجازت دینے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام لگایا ہے۔
اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانھوں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایران ’کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ایران کی تجویز میں افزودہ جوہری مواد باہر لے جانے کو قبول کرنے جیسی کوئی بات شامل نہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا تھا کہ ایران جنگ ’جلد ہی ختم ہو جائے گی۔
تاہم اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ’ختم کیے بغیر‘ جنگ کو ختم شدہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔