خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران دھمکی

امریکہ کی جنگ بندی توسیع کیلئے پسِ پردہ رابطوں کی اطلاعات ہیں

May 10, 2026 · بام دنیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو فوری طور پر ہدف بنایا جائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے میزائل اور ڈرون مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات اور دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو جنگ بندی میں توسیع سے متعلق تجاویز بھی ارسال کی ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔