ایران کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ، ٹرمپ
ایران کا ایٹمی فضلہ حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا، گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا۔امریکا نے ناکہ بندی کر رکھی ہے جو ایران کو رقم حاصل نہیں کرنے دیتی،ایران کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہاِس بات کا بھی یقین ہے ایران جوہری ہتھیاروں کے لئے کوششیں ترک کر دے گا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ وہ اسے استعمال کریں گے۔ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کر لیں گے، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں براہِ راست شریک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی فضلہ حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا، جلد بازی نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔