سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے مگر قومی مفادات مقدم ہے۔ ایران کا موقف
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب بھی ایران پر جنگ مسلط کی جائے گی، وہ بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گا، جبکہ سفارت کاری کے مواقع میسر آئے تو انہیں بھی استعمال کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کے اپنے اصول ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ایران کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے عوام کے مفادات کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔