ایرانی افواج مکمل طور پر تیار، صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کا دعویٰ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے اور جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ان کے مطابق ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے فیصلوں میں کسی بھی ڈیڈ لائن کو اہمیت نہیں دیتا اور اپنی پالیسی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔