آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت تسلیم کرنے۔معاوضے کا مطالبہ بھی شامل

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب کو ’بالکل نا قابل قبول‘ قرار دے کرمسترد کر چکے ہیں

May 11, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز کے جواب میں تہران نے آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت تسلیم کرنے اور جنگ سے پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ نے پیر کی صبح رپورٹ کیا کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے منجمد اثاثوں کی بحالی اور پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب کو ’بالکل نا قابل قبول‘ قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں۔