امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا
ایجیوس فانوریوس ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا، جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہا تھا، سینٹ کام
فائل فوٹو
امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا۔
سینٹ کام ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجیوس فانوریوس ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا، جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہا تھا۔ متعدد ٹینکرز کو روکا گیا جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہے تھے، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ٹینکرز کو روکا، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔ امریکی افواج اب تک 65 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے جبکہ 4 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے تاکہ ایران کی بندرگاہوں سے آمدورفت کو روکا جا سکے۔
اس سے قبل سینٹ کام نے جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سی وی این -72 بحیرہ عرب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی کا نفاذ بھی شامل ہے۔