ایران جنگ کے اثرات: توانائی بحران شدت اختیار کر گیا

تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے ایندھن اور خوراک مہنگی ہونے کا خدشہ

May 11, 2026 · بام دنیا

ایران کے خلاف جاری جنگ کے اثرات ایشیائی معیشتوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں توانائی بحران نے مختلف ممالک کی حکومتوں کو سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کہیں ورک فرام ہوم کی پالیسی دوبارہ اپنائی جا رہی ہے تو کہیں ایندھن کی راشننگ اور بجلی کی بندش جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بعض ممالک نے سبسڈیز دوبارہ متعارف کرائی ہیں جبکہ کچھ نے برآمدات پر پابندیاں بھی لگا دی ہیں۔

آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ درآمدی بل بڑھا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں کمی اور مقامی کرنسیوں کی قدر میں کمی نے بھی معاشی دباؤ میں اضافہ کیا ہے۔

حکومتیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر استعمال کرنے، قرض لینے یا دیگر شعبوں میں کٹوتیاں کرنے پر مجبور ہیں۔