روس ایران کا افزودہ یورینیم منتقل اور محفوظ کرنے کیلئے تیار ہیں۔پیوٹن

2015 جیسا معاہدہ دوبارہ کرنے کی پیشکش، امریکہ اور ایران کے مؤقف میں سختی کا انکشاف

May 10, 2026 · بام دنیا

روسی صدر ولادمیر نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو منتقل کرنے اور محفوظ رکھنے کیلئے تیار ہے۔

ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس نے 2015 میں بھی ایران سے افزودہ یورینیم منتقل کیا تھا اور اب “اس تجربے کو دوبارہ دہرانے” کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تنازع میں شامل تمام فریق ابتدائی طور پر یورینیم ایران سے باہر منتقل کرنے پر متفق تھے، تاہم بعد میں امریکا نے اپنا مؤقف سخت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورینیم صرف امریکی سرزمین پر منتقل کیا جائے، جس کے بعد ایران نے بھی سخت مؤقف اختیار کرلیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور امید ہے کہ جاری تنازع جلد از جلد ختم ہوجائے گا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔