ایران سے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔افزودہ یورینیم ہٹانا ہوگا۔ نیتن یاہو

ایران کے حمایت یافتہ گروپ اور جوہری صلاحیت اب بھی اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں

May 11, 2026 · بام دنیا

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ ایران کے افزودگی مراکز ختم کرنا اور افزودہ یورینیم ہٹانا ابھی باقی ہے۔

ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ اور جوہری صلاحیت اب بھی اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں، اس لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ابھی بہت سا کام باقی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کیلئے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر ضرورت پڑی تو مزید فوجی کارروائیوں سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیلی بیانات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔