ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی پلیئرز کامیاب

 

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی پلیئرز کامیاب ہوگئے۔

اسجد اقبال، احسن رمضان اور محمد آصف راؤنڈ آف 64 میں فتح یاب ہوئے۔

احسن رمضان نے اردن کے اسماعیل ابوایلسل کو 1-4 سے شکست دی، اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے فنگ کواک وائی کو 2-4 سے ہرایا جبکہ محمد آصف نے راؤنڈ ون میں علی احمد یوسفی کو شکست دی۔

ایونٹ میں پاکستان کے دیگر دو پلیئر اویس منیر اور نسیم اختر براہ راست دوسرا راؤنڈ کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔