فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

واشنگتن: امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ۔

امریکا کی فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کے نشست پرالیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نڑاد نبیل شائق کو شکست دی۔

علی شیخانی کون ہیں؟علی شیخانی کے نام سے بنی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزری اور انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا اور بعد ازاں انہوں نے کاروبار شروع کیا۔