ڈی جی خان،ٹرک اور وین میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

 

ڈیرہ غازی خان میں تومی موڑ پر ٹرک اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 اساتذہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے کے مطابق زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وین میں سخی سرور کے پرائیوٹ اسکول کا عملہ سوار تھا۔