ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کے تقریباً نصف مرحلے میں ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی سیاست سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے مستقبل میں چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک ایسی بات بتانے جا رہے ہیں جو بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں۔
ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کے تقریباً نصف مرحلے میں ہیں۔ تاہم امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے سیکشن ون کے تحت کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ امریکی صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
اسی آئینی پابندی کے باعث ٹرمپ کے بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا ان کا یہ بیان سیاسی پیغام ہے یا مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ۔
تاحال وائٹ ہاؤس یا امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت سامنے نہیں آئی، جبکہ آئینی ماہرین کے مطابق موجودہ آئینی دفعات کے تحت کسی بھی فرد کے لیے دو سے زیادہ مرتبہ صدر منتخب ہونا ممکن نہیں۔