امریکی صدر نے ایران پر حملے عارضی طور پر روکنے کی ہدایت دے دی
ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
July 27, 2026 · Live
Sunday, 26 July 2026 – 16:13 #
کویت، عراق مرکزی سرحدی گزرگاہ ڈرون حملے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی
کویت سٹی: کویت اور عراق کے درمیان واقع مرکزی زمینی سرحدی گزرگاہ عبدلی بارڈر کراسنگ کو ڈرون حملے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔ عراقی بارڈر کراسنگز اتھارٹی کے مطابق عبدلی بارڈر کراسنگ، جسے گزشتہ جمعرات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، اب معمول کے مطابق فعال کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ کویت کے شمالی علاقے الجہرا گورنریٹ میں واقع سرحدی گزرگاہ کے قریب ہوا تھا، جس کے نتیجے میں… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 14:53 #
حملے دوبارہ ہوئے تو تنازع پورے خطے تک پھیل سکتا ہے، ایران
تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کی گئیں تو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اسرائیل کی حمایت میں دوبارہ ایران پر فضائی حملے کرتا ہے یا فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بحال کرتا ہے تو اس کے نتائج صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 14:48 #
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران سے متعلق سخت مؤقف برقرار
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تمام ممکنہ آپشنز بدستور موجود ہیں، تاہم امریکا اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے پر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل چاہتے ہیں، لیکن اگر ایران آبنائے ہرمز یا خطے میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جارحانہ سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو امریکا اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد اقتصادی… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 13:17 #
رو کھنہ نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے مطالبے کی حمایت کر دی
واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن رو کھنہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ کے تحت گرفتاری کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔ رو کھنہ نے کہا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے آئی سی سی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے خلاف عالمی عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 13:04 #
ایران پر حملوں کے معاملے پر امریکی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے
واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ مزید فوجی کارروائیوں کے معاملے پر امریکی قیادت کے اندر اختلافات اور خدشات سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ کو مزید وسعت دینے کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ فوجی اقدامات کے نتائج اور درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی فوجی صلاحیت، اسلحے کے ذخائر اور طویل جنگ کے ممکنہ… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 12:31 #
آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی،ایران
تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق جمعہ اور ہفتہ کے روز مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق اصولوں اور عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور سیاسی سطح پر مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 11:52 #
امریکا نے حملے روکے تو ایران نے بھی کارروائیاں معطل کر دیں،ایرانی فوج
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ دو راتوں میں حملے روکنے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی حکمتِ عملی واضح نہیں اور اس کی فیصلہ سازی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی کارروائیوں کا مقصد امریکی فوجی تنصیبات اور معاون مراکز کو نشانہ بنا کر مزید حملوں کو روکنا تھا۔ محمد اکرامینیا نے کہا کہ ایران نے محدود عرصے تک جاری رہنے والی کارروائیوں… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 11:09 #
کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کر دیا
کویت نے ایران کے خلاف مبینہ فوجی کارروائیوں میں اپنی شمولیت سے متعلق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ کویتی حکام کے مطابق ملک نے نہ تو ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی کسی ایسے فوجی آپریشن کا حصہ بنا ہے۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت خطے میں غیرجانبدارانہ پالیسی پر کاربند ہے اور علاقائی استحکام… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 11:08 #
امریکا میں ایران سے کشیدگی پر تشویش،اسلحہ ذخائر سے متعلق خدشات سامنے آگئے
امریکا میں ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اعلیٰ عسکری قیادت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ فوجی کارروائیوں اور اسلحہ کے ذخائر سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جاری عسکری مہم میں ممکنہ توسیع کے اثرات پر بریفنگ دی۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں امریکی اسلحہ کے ذخائر، ممکنہ فوجی کارروائیوں اور ان کے نتائج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 10:09 #
ایران نے تجارتی جہاز پر مبینہ حملے پر یوکرینی ناظم الامور کو طلب کر لیا
ایران نے اپنے تجارتی جہاز پر مبینہ حملے کے بعد تہران میں تعینات یوکرین کے ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے یوکرینی سفارتی نمائندے کو طلب کر کے مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور سمندری سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس واقعے میں جہاز پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 09:46 #
یمنی حوثیوں کے ترجمان اور سعودی وفد کی عمان میں اہم ملاقات
یمن کے حوثی گروپ (انصار اللہ) کے ترجمان اور سعودی وفد کے درمیان عمان میں اہم ملاقات ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں اقوام متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا اور جاری تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فریقین نے کشیدگی کم کرنے،… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 09:03 #
امریکی جنگ کے باوجود ایران نے 18 ارب ڈالر کا تیل بیچنے کا دعویٰ کر دیا
ایران کی وزارتِ تیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ اور اس کے بعد نافذ ہونے والی جنگ بندی کے دوران ملک نے مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل فروخت کیا۔ بی بی سی فارسی کے مطابق وزارتِ تیل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کا تیل برآمد کیا گیا۔ وزارت کے مطابق یہ آمدنی رواں مالی سال کے بجٹ میں متوقع تیل کی مجموعی آمدنی کے 60 فیصد سے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 08:56 #
حالیہ حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے،ایران کا دعویٰ
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایرانی جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار حقیقت کے برعکس ہیں۔ ان کے بقول ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ ہے۔ جنرل حسین محبی نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 08:52 #
ایران پر حملوں کی ویڈیو میں گانے کے استعمال پر کیٹی پیری نے وائٹ ہاؤس کو آڑے ہاتھوں لے لیا
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے ایران پر امریکی فوجی حملوں سے متعلق ایک ویڈیو میں اپنے مشہور گانے “Firework” کے استعمال پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بمباری کے مناظر کو کیٹی پیری کے گانے “Firework” کے ساتھ دکھایا گیا، جس میں “Boom, Boom, Boom” والا حصہ بھی شامل تھا۔ کیٹی پیری کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران اور ناخوش ہیں۔ ان کے مطابق “Firework” امید، حوصلے، شفا اور اندرونی طاقت کا پیغام دینے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 08:52 #
ناکہ بندی توڑنے والے 12 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا،امریکی فوج
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے متعلق بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور اس دوران ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 12 بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا۔ سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ مزید دو بحری جہازوں پر سوار ہو کر ان کی تلاشی بھی لی گئی تاکہ ناکہ بندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان کے مطابق امریکی افواج نے ہفتے کے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 July 2026 – 08:47 #
ٹرمپ نے ایران پر حملے ایک روز کے لیے روکنے کا حکم دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیاں ایک روز کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن ایک جانب فوجی آپشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف حملوں میں شدت لانے کا آپشن بھی موجود ہے، تاہم موجودہ مرحلے پر دانشمندانہ حکمت عملی یہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا… مزید پڑھیں