نئی دہلی (اُمت نیوز) بھارتی حکومت نے چیمئپنز ٹرافی کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کا بی سی سی آئی کا بیانیہ جھوٹا قرار دے دیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے۔
خیال رہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بی سی سی آئی کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی سی آئی اب تک پاکستان کا دورہ حکومتی اجازت سے مشروط کرتا رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جو حکومت کہے گی ہم وہ کریں گے لیکن اب بھارتی سرکار کہہ رہی ہے کہ دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔