فائل فوٹو
فائل فوٹو

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، ایف سی اہلکار شہید

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چاراہلکار بھی زخمی ہیں۔ خود کش حملے میں نائیک عطااللہ شہید ہوگئے۔

زخمیوں میں سپاہی وکیل، زاہد، عباس اور مشتاق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مڈوے کے قریب سے گزر رہا تھا جب دھماکا ہوا۔ڈی سی قلات کا کہنا ہے کہ دھماکا خاتون خود کش حملہ آور نے کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت کی اور ایف سی کے شہید اہلکار عطا اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور بیان میں کہا کہ شہید عطا اللہ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب تونسہ شریف میں دہشت گردوں نے بیک وقت 2 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پولیس کے مطابق بستی جا دے والی اورلاکھانی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا، دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعےمیں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔