دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہوا،نوازشریف

مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کی

March 13, 2025 · اہم خبریں, قومی

لاہور ، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی۔

صدرمسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔