اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آج بدھ کو کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنکن تک کرفیو ہو گا ، ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہے گا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ ، اسپن مسجد، آسمان منزا اور لدھا سے مکین تک کی سڑک بھی بند رہے گی۔
اس کے علاوہ بی بی راغزئی سے کوٹکئی اور جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رہے گی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکیں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند رہیں گی۔