صدر ٹرمپ 13مئی سے 15مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کی تصدیق کر دی

May 11, 2026 · بام دنیا

بیجنگ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب سے ایران جنگ اور تجارتی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ’صدر شی جن پنگ کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

14مئی کو صدر ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔