پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

 

اسلام آباد: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، بھارتی حکام پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلگام واقعے پر بھارت نے سفارتکاروں کو بریفنگ دی، بھارتی حکام نے غیرملکی سفارتکاروں کو بتایا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی حکام نے ذمہ داروں سے متعلق تکنیکی انٹیلی جنس کے مختصر حوالے دیئے۔

امریکی اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی حکام پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، ٹھوس ثبوت کی عدم فراہمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے، لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں سے متعلق تکنیکی انٹیلی جنس کے مختصر حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ نئی دلی بظاہر ہمسائیہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی کا کیس بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔