فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی کسان پھر بپھر گئے، دہلی کی جانب پیش قدمی

نئی دہلی: مودی سرکار کو ہلا دینے والی کسان تحریک ایک بار پھر پوری طاقت سے ابھر آئی، کسان احتجاج کی نئی لہر کے باعث حکومت کے خلاف گونجتی آوازیں ایک بار پھر سڑکوں پر سنائی دینے لگیں۔

بھارتیہ کسان یونین کے پرچم تلے ہزاروں کسانوں کی دہلی کی جانب پیش قدمی شروع ہو گئی،راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان تحریک میں نیا جوش، ملک گیر اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

کسانوں کا پیغام واضح ہے کہ زمین، روزگار اور عزت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،احتجاجی مارچ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی، انتظامیہ سخت پریشان ہے،کسانوں کی واپسی نے اقتدار کے ایوانوں کو پھر ہلا کر رکھ دیا۔

دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں، دبائی گئی آواز اب طوفان بن چکی ہے، دیہی بھارت کا غضب سڑکوں پر،احتجاج کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔