فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں 10,400 روپے فی تولہ کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں 10,400 روپے فی تولہ بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی قیمت کم ہو کر 340,500 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 8,917 روپے کمی کے بعد 291,923 روپے ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کی کمی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں قیمت کم ہو کر 3,221 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔