ایران امریکا امن مذاکرات میں پاکستان کی قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔امریکی وزیر جنگ

ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں

May 30, 2026 · اہم خبریں

 امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا امن مذاکرات میں پاکستان کی قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات کے عمل میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی میں اضافہ ہو رہا ہے، جو خطے میں استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے فیصلے امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔