پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے کے بعدچپ رہنا بہتر آپشن تھا، فائل فوٹو
پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے کے بعدچپ رہنا بہتر آپشن تھا، فائل فوٹو

مودی کاخطاب ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا، عرفان صدیقی

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے۔

بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور "بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا "میں ہوں اپنی شکست کی آواز”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا۔