14 او ر 15 مئی کو جامع امن و سیکیورٹی معاہدے پر بات چیت متوقع ہے
امریکہ میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات دونوں ممالک کے نمائندوں کی تیسری ملاقات متوقع ہے، تاہم یہ سابقہ اجلاسوں سے مختلف ہوں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس میں بتایا کہ لبنانی وفد کی قیادتسائمن کرم کریں گے، جو ایک لبنانی وکیل اور امریکا میں سابق سفیر رہ چکے ہیں۔ انہیں لبنان کے صدر جوزف عون کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔
زینہ خضر کے مطابق لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا آئندہ دور محض ابتدائی یا تیاری اجلاس نہیں ہوگا بلکہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز تصور کیا جائے گا۔ لبنان نے مؤثر جنگ بندی پر زور دیا ہے، تاہم وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ اگر اسرائیل جنگ بندی پر مکمل عمل نہ بھی کرے تو مذاکرات جاری رہیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 14 اور 15 مئی کو اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں سہولت کاری کرے گا۔ ان بات چیت کا مقصد “جامع امن اور سیکیورٹی معاہدے” کو آگے بڑھانا ہوگا۔