خطے میں کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت ضروری ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی حمایت پر زور دیا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس یہ نہیں چاہتا کہ کسی بھی نئی کشیدگی کے آغاز سے خطے کا استحکام خطرے میں پڑے۔