فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا

کراچی : پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 482 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 985 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 235 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔