دوحہ: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلیجی ممالک کے چار روزہ دور پر سعودی عرب سے قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کیا۔
صحافیوں کے سامنے امیر قطر نے ٹرمپ سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ امن کے داعی ہیں۔
انھوں نے قطر میں سنہ 2022 میں فٹ بال کے عالمی ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں بتایا کہ اور کہا کہ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ٹرمپ نے اس پر انھیں کہا کہ یہ آپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور امیر قطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں اور ’اب ہم مزید بڑے پیمانے پر یہ کر سکتے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ہم امن واپس لائیں گے، نہ صرف یہاں بلکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ دیگر خطوں میں امن کے لیے ہماری مدد کرتے آئے ہیں جیسے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ہے۔