مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی

مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیاہے

ذرائع کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ  ہے مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا،گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا،بہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری محض اس لئے کی گئی کہ وہ حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے تھے،بی جے پی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کو سیاسی ہتھیار بنا کر گجرات سماچار نیوز چینل کو خاموش کرانے کی شرمناک کوشش کی،مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انکم ٹیکس والوں کا گجرات سماچار ٹی وی دفتر پر 36 گھنٹےچھاپہ، اس کے فوراً بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا دھاوا بولا ہوگیا ہے۔

اپوزیشن لیڈران کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو تنقید برداشت نہیں، صحافیوں کو دھمکانا اور جیل میں ڈالنا معمول بن چکا ہے،  گجرات سماچار پر مسلسل دباؤ مودی سرکار کی جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ایک اور چال ہے، بی جے پی نے میڈیا کو غلام بنانے کا عزم کر لیا، آزاد آوازیں مودی حکومت کو کھٹکنے لگیں،انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کے چھاپوں کا مقصد کرپشن نہیں بلکہ سچائی کو دبانا ہے،

پریس کلب آف انڈیا اور دیگر اداروں کے مطابق مودی کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا استعمال صحافت کو دبانے کے لیے ہو رہا ہےجو حکومت سے سوال کرے، بی جے پی اسے نشانہ بناتی ہے،

کانگریس رہنماء کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایجنڈا ہی سچ بولنے والوں کو جیل میں ڈالنا اور میڈیا کو خاموش کرنا ہے،

گجرات سماچار نے ہمیشہ بےباک صحافت کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق میڈیا کا گلا گھونٹنے والی حکومت اپنے ہی عوام سے ڈرتی ہے،بی جے پی اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر حملے کر رہی ہے،