اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پچھلے سال 592 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال کیلئے اسے بڑھا کر 716 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ پہلے اس پروگرام سے 99 لاکھ خاندان مستفید ہوتے تھے ، اس سال ایک کروڑ سے زیادہ خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔