فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی کے بعد شدید مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا ۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص  میں 2241 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو کر ایک لاکھ 21 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔