میران شاہ: شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔
ڈی پی اوشمالی وزیرستان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محمد خیل گاؤں میں پیش آیا ہے۔ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کی ،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جاں بحق چاروں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔