اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میری تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہناتھا کہ وزیردفاع کا احترام کرتاہوں،میرا تنخواہوں میں اضافےسے کوئی تعلق نہیں۔
صحافی کے سوال ’’کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟‘‘کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ تنخواہ واپس کرادیں،اچھی بات ہے،میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔