پاک ،سری لنکا سپیشل فورسز کی انسداد دہشت گردی مشقیں مکمل

شریک فوجی دستوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلی ترین مہارت کا مظاہرہ کیا

May 7, 2026 · بام دنیا, قومی

تصویر: آئی ایس پی آر

 

پاکستان اور سری لنکا کی انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقیں” شیک ہینڈ ٹو” اختتام پذیر ہوگئیں، تربیلا میں دو ہفتے پرمحیط ان مشقوں میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں شیک ہینڈ ٹو کا آغاز ستائیس اپریل کو ہوا تھا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسزگروپ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ سری لنکا کی جانب سے میجر جنرل اجیت ابی وردنا نے بھی شرکت کی۔

مشقوں میں شریک فوجی دستوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلی ترین مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال طریقہ کار، ڈرلز اور تکنیک کو مزید موثر بنانا تھا جبکہ اس کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرنا تھا۔