کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے۔